کو آپریٹیو سوسائٹیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ

کو آپریٹیو سوسائٹیوں کو ایس  او پیز پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ

لاہور کی کو آپریٹیو سوسائٹیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ جاری۔ لاہور میں تمام سوسائٹیز کو کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی کو آپریٹیو سوسائٹیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ جاری۔ لاہور میں تمام سوسائٹیز کو کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سوسا ئٹی کے تمام ممبر ان کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دے دی ہے ۔ سیکرٹری کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار لاہور اور تمام اسسٹنٹ رجسٹر ار ہاؤسنگ ون ،ٹو ،تھری اور تمام انسپکٹر ز کو کورونا ایس او پیز پر فوری عمل درآمد کرانے کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں