پنجاب حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آ چکی ہیں:عزیزالرحمن چن
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔پنجاب حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آ چکی ہیں۔