خسرہ سے بچاؤکے ٹیکہ جات کی مہم منعقدکرنیکا فیصلہ

  خسرہ سے بچاؤکے ٹیکہ جات کی مہم منعقدکرنیکا فیصلہ

مہم نومبر میں منعقد ہوگی، رواں سال خسرہ کے کیسز میں اضافہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے خصوصی احکامات پر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نومبر میں خسرہ سے بچاؤکے ٹیکہ جات کی مہم نومبر میں منعقد کافیصلہ کیاگیا۔ یہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب میں منعقد کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر زرانا سہیل نے کی جبکہ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار احمد، چلڈرن ہسپتال، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کے علاوہ عالمی ادارہ صحت، یونیسف،گیٹس فاؤنڈیشن اور ای پی آئی کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 12 اضلاع میں اس سال 50 کے قریب مقامات پر خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ اگرچہ لاہور اور راولپنڈی میں 44 یونین کونسلز میں مہم کا انعقاد کیا گیا تاہم صوبہ بھر میں موئثرمہم چلانااشد ضروری ہے جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی نے بتایا کہ جون میں ٹائیفائیڈ مہم کے نتیجہ میں ٹائیفائیڈ کیسز میں دس فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس مہم کے دونوں ادوار میں سو فی کوریج کا حدف حاصل کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں