سیکرٹری بلدیات کا ایل ڈبلیو ایم سی کادورہ
سیکرٹری بلدیات پنجاب کا ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی آفس کا دورہ ،مانیٹرنگ روم میں سی ای او رافعہ حیدر نے میڈیا وال پر بریفنگ دی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی اعوان بھی موجود تھے ۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ میڈیا وال پر شہریوں کی شکایت کم آرہی ہیں ، مطمئن نہیں ہوں، 70ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہیں ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی چھٹیاں منسوخ ہیں ۔پورے پنجاب کو دیکھ رہا ہوں۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی اعوان کا کہنا ہے کہ صفائی بارے پلاننگ بہتر ہے ، شہر صاف نظر آئے گا ۔سی ای او رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں روز فیلڈ میں موجود ہوں گے ، متوقع بارش کی صورت میں پلان ترتیب دیا گیا ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں ،اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن میاں ندیم ،ڈائریکٹر فنانس جواد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔