پنجاب: 1 روزمیں 3 لاکھ 72 ہزار افراد کوویکسین لگائی گئی

پنجاب: 1 روزمیں 3 لاکھ 72 ہزار افراد کوویکسین لگائی گئی

صوبے میں ایک دن میں لگائی گئی ویکسین کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3،72،554 افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔یہ صوبے میں کسی بھی ایک دن میں ویکسی نیشن کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر12،674،477 شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38،871 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔صرف اورصرف ویکسی نیشن ہی کورونا اوراس کی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف واحداورموثر علاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ18سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد فوری طور پر ویکسی نیشن لگوائیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لگوا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں