غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں نہ بڑھ سکیں

غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں نہ بڑھ سکیں

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تنخواہوں میں 2 ہزار اضافے کی تجویز تھی جیسے ہی فنڈز ملیں گے ، تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائیگا :ڈیپارٹمنٹ حکام

لاہور(عاطف پرویز ) فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکا ۔ محکمہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز اور اعلان کیا گیا تھاتاہم اس مالی سال میں اضافہ نہ ہوا ہے ۔لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تنخواہوں میں 2 ہزار اضافے کی تجویز تھی ۔ محکمہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حکام متعدد مواقع پر اس حوالے سے اعلان کرچکے ہیں کہ غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں کم ہیں ،جن میں اضافہ ہونا چاہیے ۔ وزیر لٹریسی راجہ راشد کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ یہ تنخواہ دس ہزار سے زائد ہونی چاہیے ، تاہم انہوں نے اس اعلان کو فنڈز سے مشروط کیا تھا ۔ نئے مالی سال کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے فنڈز نہیں رکھے گئے ۔ اس وقت پنجاب میں محکمہ لٹریسی کے تیرہ ہزار سکول ہیں ۔ ہر سکول کے ٹیچر کو سات ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا ہے ۔دوسری طرف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے ، تاہم جیسے ہی فنڈز ملیں گے ، تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں