5سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
شہر کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)شہر میں گیسٹرو کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوئے ، میوہسپتال ،سروسز ،جناح ،گنگارام اور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسیز میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ۔ میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ دو روز میں 19 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ رات سے اب تک 18 سو سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ۔