پردیسیوں کا واپسی کا رخ ، ایس اوپیز مکمل نظرانداز

پردیسیوں کا واپسی کا رخ ، ایس اوپیز مکمل نظرانداز

حکومتی ٹیمیں غائب ، کرایوں میں خودساختہ اضافہ ، مسافر پریشان

لاہور(اکنامک رپورٹر)پردیسیوں کا اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے بعد آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، پردیسیوں نے بڑی تعداد میں واپسی کا رخ کر لیا۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کورونا کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ حکومتی ٹیمیں غائب ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیاں ختم ، پردیسیوں کا اپنے اپنے آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پردیسی بڑی تعداد میں واپس آنا شروع ہو گئے۔ ٹرانسپورٹرز خود ساختہ کرایوں میں اضافے سے باز نہ آئے ۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔سماجی فاصلے کا خیال نہ ہی ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کیا گیا۔ماسک کی پابندی کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔مسافر ٹرانسپورٹرز کی مرہون منت سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں