عید تعطیلات ختم ہونے پر ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت شروع

عید تعطیلات ختم ہونے پر ضلعی  عدالتوں میں کیسز کی سماعت شروع

عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور کی ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کا آغاز ہو گیا

لاہور(اپنے خبر نگارسے )احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔سول کورٹ میں مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن عدالت میں اقدام قتل کیس ، لڑائی جھگڑا ، بچہ حوالگی سمیت دیگر کیسز پر سماعت ہوئی ۔سیشن عدالت میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔ لاہور کی ضلعی عدالتوں میں سائلین اور وکلا کا رش انتہائی کم رہا اور چند سائلین عدالت پہنچے اور کیسز میں پیش ہو کر واپس روانہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں