ایل ڈبلیو ایم سی :شہر سے 55 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

ایل ڈبلیو ایم سی :شہر سے 55 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

12ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ،صفائی آپریشن مکمل کامیاب رہا :ترجمان

لاہور (عمران اکبر)ایل ڈبلیو ایم سی کا عیدالاضحی کا کامیاب صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا جہاں گیارہ ہزار سینیٹری ورکرز نے قربانی کے جانوروں کی55ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگائیں،وہاں 12ہزار سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ بھی کیا مگر سینیٹری ورکرز کے لئے اضافی ماہانہ تنخواہ کا اعلان نہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیوایم سی نے عید کے اختتام پر شہر میں قائم اجتماعی قربان گاہوں، عارضی کولیکشن پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جبکہ جامع مساجد، عید گاہوں، قربان گاہوں کی ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کی گئی۔ عید آپریشن میں ایل ڈبلیوایم سی افسران سمیت ہزاروں ورکرز نے حصہ لیا۔ آپریشن کو معمول کی مشینری کے علاوہ روزانہ کی بنیااد پر 1200 اضافی گاڑیوں کی بھی مدد حاصل رہی جن میں پک اپس، ڈمپرز، آرم رول کنٹینرزاور لوڈرز شامل ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید صفائی آپریشن مکمل کامیاب رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں