ڈی سی کی عید کے دوسرے روز فیملی کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے عید کے دوسرے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا فیملی کے ہمراہ دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود بچوں کے ساتھ گزارا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اس دوران اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی لاہور نے اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں موجود بچوں میں مٹھائی اور انعامات تقسیم کئے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی لی۔