کمشنر لاہور کا شہر کا دورہ صفائی ورکرز میں مٹھائی تقسیم
کمشنر لاہور محمد عثمان نے شہر کا دورہ کیا۔ چیئرنگ کراس، مال روڈ، فیروپور روڈ کا دورہ کیا اور مٹھائی تقسیم کی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹریفک اہلکاروں کو ماسک بھی پہنائے۔ انہوں نے نکاسی آب و صفائی کا جائزہ لیا اور صفائی ورکرز میں عید کی مٹھائی تقسیم کی۔ کمشنر نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ کمشنر نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر تعفن پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے ۔