شادباغ :واسا کی واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی

شادباغ :واسا کی واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی

قلعہ گجر سنگھ کے گٹر ابل گئے ، اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شادباغ کے علاقہ میں واسا کی مرکزی واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی، بروقت مرمت نہ ہونے سے سینکڑوں کیوسک پانی ضائع ہوگیا، لائن ٹوٹنے سے اہل علاقہ کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی کوتاہی کے سبب شادباغ کے علاقہ گول باغ میں واٹر سپلائی کی لائن ٹوٹ گئی، لائن کی مرمت نہ ہونے سے پینے کا سینکڑوں کیوسک پانی ضائع ہوگیا،لائن مرمت نہ ہونے اور نکاسی آب نہ ہونے سے آلائشیں پانی میں تیرنے لگیں ۔دریں اثنا قلعہ گجر سنگھ کے گٹر ابل گئے ، اہل علاقہ عید کے دنوں میں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔واسا حکام عید کی چھٹیوں میں عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں