2ارب کی 87ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

2ارب کی 87ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

محکمہ خزانہ نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا اجرا کر دیا، پانی کی قلت والے علاقوں میں نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کی جائیگیپلان کے تحت سبزہ زار، سمسانی گاؤں، گرین ٹاؤن ، خدا بخش روڈ کے علاقوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے کام کیے جائینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر لاہور میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی 87 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، ایک ارب 94 کروڑ روپے سے ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونگی، پانی کی قلت والے علاقوں میں نئے ٹیوب ویلز کی بھی تنصیب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے شہر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کا میگا پلان دے دیا، ضلعی حکومت واسا کی مدد سے شہر میں 87 ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے مالی سال 2021-22 میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا اجرا کر دیا، ایک ارب 94 کروڑ 46 لاکھ روپے سے 87 سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیمیں مکمل ہونگی۔پلان کے تحت سبزہ زار، سمسانی گاؤں، گرین ٹاؤن ، خدا بخش روڈ کے علاقوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے کام کیے جائیں گے ، ایم بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اور ایل بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں سیوریج کی بحالی پر فنڈز خرچ ہونگے ، پانی کی قلت کے علاقوں میں نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کی جائے گی، یوسی 87، یوسی 199، یو سی 214 اور یو سی 217 میں نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب ہوگی، نیاز بیگ ،کراچی محل، موہنی روڈ، مرغزار، انارکلی میں سیوریج کے کام کیے جائیں گے ،ضلعی حکومت نے واسا کو تمام ترقیاتی منصوبے رواں مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں