ماڈل بازار:سبزی،چکن پر 10 روپے تک رعایت

ماڈل بازار:سبزی،چکن پر 10 روپے تک رعایت

آلو 60 ،پیاز32، ٹماٹر 60، ادرک چائنہ 390 روپے کلو فروخت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر میں ماڈل بازار مہنگائی کا توڑ ثابت ہونے لگے ،سبزی اور فروٹ پر 5 سے 10 جبکہ چکن پر 7 روپے کلو رعایت دی گئی۔ سیکرٹری انڈسٹری نے تمام منیجرز کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے اور بغیر ماسک کسی بھی فرد کو ماڈل بازار میں داخلے سے روک دیا ۔ ماڈل بازار میں سبزی و فروٹ کسان پلیٹ فارم پر 5 سے 10 روپے کی بچت فراہم کی گئی۔چکن کی سرکاری نرخ سے 7 روپے اور گروسری پر خصوصی رعایت دی گئی۔آلو نیا کچا چھلکا 60 ،پیاز اول 32 ، ٹماٹر 60، لہسن ہرنائی 190، لہسن دیسی 120، ادرک چائنہ 390، کھیرا فارمی 55، کریلے 55، پالک فارمی 16، بینگن 30، بند گوبھی 60، پھول گوبھی 50، شملہ مرچ 72روپے کلو کے حساب سے فروخت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں