بارشیں:کمشنر کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

بارشیں:کمشنر کی متعلقہ اداروں  کو الرٹ رہنے کی ہدایات

آئندہ ہفتہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

لاہور(اے پی پی)کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واسا و دیگر تمام متعلقہ اداروں کو شہر بھر کے تمام نالوں کی صفائی اور روانی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہو ں نے کہا نالوں میں رکاوٹیں اور آلائشیں نکالنے کے لیے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے متحرک ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ نالوں میں رکاوٹوں و آلائشوں کی صورت میں 1139پر فوری اطلاع کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں