پولیس بھرتی، امیدوار تحریری امتحان کے منتظر

پولیس بھرتی، امیدوار تحریری امتحان کے منتظر

آئندہ ہفتے ٹیسٹنگ ایجنسی کا انتخاب‘ بھرتی جلد شروع :ترجمان

لاہور (خبر نگار سے )پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔ فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ کے بعد امیدوار وں کا تحریر ی امتحان نہ ہو سکا ۔ ٹیسٹنگ ایجنسی کا انتخاب نہ ہونے سے کانسٹیبلز کی بھرتی تاخیر کا شکارہے ۔ 6ٹیسٹنگ ایجنسیز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ، لیکن کمیٹی میں شامل افسران کے تبادلوں کی وجہ سے ٹیسٹنگ ایجنسی کا انتخاب تاحال نہ ہو سکا ہے ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جانا ہے ۔ فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ امیدوار اب تحریر ی امتحان کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ٹیسٹنگ ایجنسی کا انتخاب کر کے بھرتی کا عمل جلد شروع کر دیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں