4484 ناقص فوڈ پراڈکٹس کی فروخت بند

4484 ناقص فوڈ پراڈکٹس کی فروخت بند

فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 6 ماہ میں 8417 نمونوں کا تجزیہ مکمل کر لیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا کام دو شفٹوں میں شروع کرا دیا گیا ،فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے چھ ماہ میں 8417 نمونوں کا تجزیہ مکمل کر لیا۔معیار پر پورا نہ اترنے والی 4484 فوڈ پروڈکٹس کی فروخت روک دی گئی۔ہیڈ کوارٹر زلیبز میں 4400 جبکہ جدید موبائل فوڈ لیبز میں 4017 ٹیسٹ کیے گئے ۔فیل ہونیوالی پروڈکٹس کی پروڈکشن مکمل اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی۔معیار اور قوانین کے مطابق اصلاح کرنیوالی پروڈکٹس کے سیمپلز دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے ۔صرف ٹیسٹ پاس ہونیوالی فوڈ پروڈکٹس کو پروڈکشن اور فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق فوڈ سیمپل ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں