کبڈی میچ کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان قتل

 کبڈی میچ کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان قتل

میلہ دیکھ کرعابد گھر کے قریب پہنچا تو ملزموں نے فائرنگ کردی ،6 زخمی

قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا، خبرنگار ) سرائے مغل کے نواحی گاؤں بلو کی کے نزدیک کبڈی میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔ میلے میں کبڈی کا میچ ہوا ،اس دوران عابد کی فتح محمد اور ساتھیوں سے تلخ کلامی ہو گئی اور جب کبڈی میچ کے بعد عابد دوستوں کے ساتھ گھر کے نزدیک پہنچا تو 16 ملزموں فتح محمد ، وحید وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عابد جاں بحق ہو گیا جبکہ ظہیر ، عمران ، اظہر ، معشوق اور یا سین شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ سرائے مغل نے عابد کے بھائی شفیق کی رپورٹ پر 11 نامزد اور پانچ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں