ڈاکو پی پی رہنما، تاجر سے 24 لاکھ لوٹ کر فرار

ڈاکو پی پی رہنما، تاجر سے 24 لاکھ لوٹ کر فرار

مریدکے میں تاجر بینک سے 22 لاکھ نکلوا کر جا رہا تھا ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا

شیخوپورہ،فیروزوالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر)شیخوپورہ اور مرید کے میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکوپیپلزپارٹی کے رہنما اور تاجر سے 24لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ پرانا شہر میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو پیپلزپارٹی کے رہنما خالق عزیز ورک کے بھانجے چودھری فیصل ورک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 60ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ، ڈاکوؤں نے راہگیر اسلم سے 15 ہزار اور موبائل فون چھین لیا ۔سٹی مرید کے میں تاجر مقامی بینک سے 22لاکھ روپے نکلوا کر گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے لوٹ لیا ،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ پیر بہار شاہ میں خواتین چوروں کا گروہ ایک شہری شاہد صدیق کے گھر داخل ہوکر ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں