جولائی میں کوئی پولیس اہلکار کورونا میں مبتلا نہ ہوا

جولائی میں کوئی پولیس  اہلکار کورونا میں مبتلا نہ ہوا

لاہور پولیس کی \'کورونا فری پولیس مہم\' کے تحت سپاہ کے فیس ماسک اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی وجہ سے ماہ جولائی کے دوران کوئی بھی پولیس افسر اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا

لاہور (خبر نگار سے )سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کورونا وباکی چوتھی لہر کے خدشات تاحال برقرار ہیں جس کے پیش نظر ہم سب کو انتہائی احتیاط برتنا ہوگی،لاہور پولیس نے کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں