ایچ ای سی کی سابق حیثیت بحال کی جائے :ڈائریکٹر سیپ

ایچ ای سی کی سابق حیثیت  بحال کی جائے :ڈائریکٹر سیپ

سماجی، سیاسی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وفاقی وزارت تعلیم کے تحت کرنے کے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے ایچ ای سی کی سابق حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیپ پاکستان کے ڈائریکٹرمحمدتحسین کا کہنا تھااگر حکومت اپنی مرضی کا چیئرمین لگانا چاہتی ہے قانون میں تبدیلی کرے ،حکومت ہر ضلع میں جامعہ قائم کرنے کے بجائے پہلے سے قائم جامعات کو بجٹ دے ۔پریس کانفرنس میں گل مہر، فاروق طارق اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں