محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی،آئندہ پلان کا جائزہ
بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کاماحولیاتی مطالعہ ضروری ہے ۔صوبائی وزیر نے بتایا انڈسٹریل میپنگ کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا،یہ کمیٹی محکمہ تحفظ ماحولیات،صنعت و تجارت،اربن یونٹ اور متعلقہ محکموں کے افسروں پر مشتمل ہوگی اور 2ماہ کے اندر کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات نے محکمانہ تنظیم نو، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام، ای انوائرنمینٹل انییشیٹواور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا 30ائر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز اور 15واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز لگائے جائیں گے ۔