معاشی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے :ڈاکٹر حفیظ پاشا

معاشی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن  پلان بنایا جائے :ڈاکٹر حفیظ پاشا

پیاف کی جانب سے پاکستان کو درپیش چیلنجز، ان سے نمٹنے اور اکانومی کو بہتر بنانے کے حوالے سے گلبرگ پیاف آفس میں سیمینار ہوا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) جس میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، میاں انجم نثار سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا معاشی بہتری کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ،آ ئی ایم ایف کاپیکیج تاریخ کا مہنگا ترین پیکیج تھا، آئی ایم ایف کی ہر بات ماننے سے عوام کی مشکلات بڑھی ہیں،پاکستان میں اس وقت غیر یقینی صورت حال عروج پر ہے ،کورونا اور افغانستان کی غیر یقینی صورت حال سے معاشی مشکلات میں اصافہ ہو رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں