ڈی آئی جی آپریشنز کی شہید ایس آئی کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ڈی آئی جی آپریشنز کی شہید ایس  آئی کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا شہداکے خاندان پولیس فیملی کا حصہ ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

لاہور (خبر نگار سے )ان خیالات کا اظہارانہوں نے بادامی باغ کے مقامی شادی ہال میں شہید سب انسپکٹرامانت علی کی بیٹی کے رسم نکاح میں شرکت کے موقع پر کیا ۔شہید سب انسپکٹر کی بیوہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کوبیٹی کے نکاح میں شرکت کا دعوت نامہ بذریعہ ڈاک بھجوایا جس میں تحریر تھا کہ آپ بطور سربراہ بیٹی کے نکاح میں شریک ہو کر ہماری خوشیوں کو دوبالا کریں۔ ساجد کیانی نے امانت علی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو شادی کی مبارک باد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں