امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ پر حملے کی رپورٹ جمع

امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ  پر حملے کی رپورٹ جمع

کاہنہ میں امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ پر حملے کے حوالے سے رپورٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرا دی گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) رپورٹ کے مطابق حملہ ظاہری طور پر ایک امیدوار کی جانب سے کیا گیا۔دو رکنی کمیٹی نے رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ امیدوار تاخیر سے سنٹر پہنچا تھا ، امتحان میں بیٹھنے سے روکنے پر سپرنٹنڈنٹ اور امیدوار کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فرحان عبادت تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں