دیال سنگھ کالج میں موسم برسات کی شجرکاری مہم

دیال سنگھ کالج میں موسم  برسات کی شجرکاری مہم

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں گزشتہ روز موسم برسات کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کی تقریب ہوئی

لاہور (سٹاف رپورٹر ) جس کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ،عمران انور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن تھے ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے تقریب کی صدارت کی۔میزبانی کے فرائض پروفیسر ناصر بشیر نے انجام دئیے ۔تقریب میں وائس پرنسپل ناصر رانا ،پروفیسر شفیق اکبر،ڈاکٹر فرحت عباس،شفیق احمد خان، ڈاکٹر شعیب،عطاالمصطفی،ضیاالمصطفی بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں