اک موریہ پل منصوبہ ،ریلوے لائن پر کام شروع

اک موریہ پل منصوبہ ،ریلوے لائن پر کام شروع

سٹیل گرڈرز کی تبدیلی2ماہ میں ہو گی،ایل ڈی اے کو کام کی اجازت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )اک موریہ پل توسیعی منصوبہ ،ایک سال چار ماہ بعد ایل ڈی اے اور محکمہ ریلوے نے ریلوے لائن ڈائیورشن پلان پر کام شروع کر دیا،سٹیل گرڈرز کی تبدیلی کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق ستمبر 2017 میں سابق پنجاب حکومت نے سرکلر روڈ پر اک موریہ پل توسیعی منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا تھا مگر چار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے ۔ ایل ڈی اے نے فیز ون کا کام مکمل کرکے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا جس کے سبب منصوبے کی تخمینہ لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔محکمہ ریلوے نے پیسے وصول کئے بغیر ایل ڈی اے کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔ریلوے ٹریک کی ڈائیورشن کے بعد پل کے دوسری طرف سٹیل گرڈرز کی تبدیلی شروع کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے اک موریہ پل توسیعی منصوبہ کا افتتاح بھی شیرانوالہ فلائی اوور کیساتھ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں