بجٹ منظوری کیلئے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 30 جولائی کو طلب

بجٹ منظوری کیلئے ایل ڈی اے گورننگ  باڈی کا اجلاس 30 جولائی کو طلب

مالی سال 2021-22 کا بجٹ منظور کرنے کیلئے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال چھٹا اجلاس طلب کر لیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایک ماہ کی تاخیر سے اجلاس 30 جولائی کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگاجس میں مالی سال 2020-21 کے 4 ارب 3 کروڑ 39 لاکھ روپے کے نظرثانی اور 12 ارب 1 لاکھ 15 ہزار روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی جائے گی،گورننگ باڈی کے 11 ممبران کو اجلاس میں شرکت کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز میں ترامیم پر گفتگو کی جائے گی، جوائنٹ وینچر ریگولیشنز 2021 کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل ایل ڈی اے نے چھٹا اجلاس 30 جون کو طلب کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں