دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال  کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

دریائی چیک پوسٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا

لاہور (خبر نگار سے )صدارت ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان نے کی۔اجلاس میں دریائی چیک پوسٹس کی بلڈنگز،اسلحہ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، کشتیوں و دیگر سامان کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا گیا۔ریجنل و ضلعی افسروں سے دریائی چیک پوسٹس کی بہتری کے لیے تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کو49 دریائی چیک پوسٹس کی نگرانی کا اضافی چارج دیا گیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں