پارکوں میں پارکنگ فیس،وزیر اعلیٰ کوپھرسمری ارسال

پارکوں میں پارکنگ فیس،وزیر اعلیٰ کوپھرسمری ارسال

فیس نہ لینے سے سالانہ 33 کروڑ کے اخراجات برداشت کررہے :پی ایچ اے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پی ایچ اے نے پارکوں میں پارکنگ فیس عائد کرنے کیلئے سمری دوسری مرتبہ وزیر اعلٰی کو بھیج دی۔ تفصیل کے مطابق 12 برس سے پارکوں میں سیاحوں کو پارکنگ فیس پر استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم اب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیس عائد کرنے پر بضد ہے مگر پنجاب حکومت کی جانب سے معاملے کو مسلسل لٹکایا جارہا ہے ، اب پی ایچ اے نے پنجاب حکومت کو دوسری مرتبہ یاددہانی مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں پارکنگ فیس عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔ اس سے قبل پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے ، وزیر اعلٰی کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر فیس عائد کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے پارکنگ فیس نہ لینے سے پی ایچ اے کو سالانہ 33 کروڑ کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے پنجاب حکومت کو پارکنگ فیس عائد کرنے کے لیے سمری لکھی ہے ، معمولی پارکنگ فیس عائد کرنے سے ادارے اور سیر کرنے کے لیے آنے والوں کو سہولت ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں