10اضلاع میں پولیو ٹیموں کی تربیت شروع

10اضلاع میں پولیو  ٹیموں کی تربیت شروع

پنجاب کے 10 اضلاع میں پولیو ٹیموں کی تربیت کا آغاز کردیا گیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان پنجاب پولیو پروگرام کے مطابق پولیو ٹیموں کی تربیت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کی جا رہی ہے ،انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 اگست سے ہو گا۔مہم کا انعقاد بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان ،فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی میں کیا جائیگا۔94 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ ورکشاپوں میں 46 ہزار پولیو ورکرز کی تربیت کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں