واسا کے 2جونیئر پمپ آپریٹرز معطل ،ایک فارغ

واسا کے 2جونیئر پمپ آپریٹرز معطل ،ایک فارغ

سرکاری امور میں مبینہ غفلت اور غیر حاضر ہونے پر کارروائی کی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سرکاری امور میں مبینہ غفلت اور نوکری سے غیر حاضر ہونے پر واسا کے تین ملازمین کے خلاف کارروائی کر دی گئی۔ واسا کے دو جونیئر پمپ آپریٹر معطل ،ایک نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ داتا نگر سب ڈویژن میں ٹیوب ویل میں کلورین نہ ڈالنے پر جے پی او معصوم علی ،کاچھو لفٹ سٹیشن پر غیر حاضر آپریٹر امیر افضل کو معطل کر دیا گیا۔کوہلو ٹیوب ویل پر نوکری سے غیر حاضر ہونے پر جے پی او امانت علی کو برخاست کردیا گیا۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل پر اچانک چھاپے مارے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں