ہیلتھ یونیورسٹی کے 524 طلبا کیلئے احساس وظائف

ہیلتھ یونیورسٹی کے 524 طلبا کیلئے احساس وظائف

ایچ ای سی نے فیز ٹو کی مد میں 4کروڑ31لاکھ جاری کردئیے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )احساس پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 524طلبا کیلئے وظائف کی منظوری دیدی گئی۔ سکالر شپس یو ایچ ایس کے الحاق شدہ19کالجوں کے نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے احساس انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پراجیکٹ فیز ٹو کی مد میں4کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی ۔ یہ وظائف چار اور پانچ سالہ انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخل نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ سکالر شپ کی مد میں طلبا کو سو فیصد ٹیوشن فیس کے علاوہ ماہانہ اخراجات کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔50فیصد سکالر شپ لڑکیوں اور دو فیصد سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا میرٹ پر طلبا کا انتخاب کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں