پنجاب یونیورسٹی ، 200 طلبا کا مستقبل خطرے میں

پنجاب یونیورسٹی ، 200 طلبا کا مستقبل خطرے میں

آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی ایکریڈیشن 6 سال بعد بھی بحال نہ ہوسکی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے 200طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا پنجاب یونیورسٹی آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی ایکریڈیشن چھ سال بعد بھی بحال نہ ہوسکی ۔ تفصیل کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کی پاکستان آرکیٹیکچر کونسل سے ایکریڈیشن چھ سال پہلے منسوخ ہوئی ۔پی یو کا آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ بغیر ایکریڈیشن کے طلبا کے ایڈمیشن کرتا رہا اور ڈگری حاصل کرنیوالے طلبا مشکلات کا شکار ہیں ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کونسل سے ایکریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ڈگریوں کی کوئی ویلیو نہیں ،ڈیپارٹمنٹ کی ایکریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہیں کرپارہے ۔طلبا نے وزیر اعظم پورٹل پر بھی شکایت درج کرا دی ۔ دوسری طرف ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ معاملے کو جلد حل کرلیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں