سگیاں روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،پانی جمع:تعمیر کیلئے صرف10کروڑمختص

سگیاں روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،پانی جمع:تعمیر کیلئے صرف10کروڑمختص

75 کروڑ کا پی سی ون،باقی رقم آئندہ 2 مالی برسوں میں ملے گی،منصوبے کی مکمل پلاننگ کر لی :احمد عزیز

لاہور (شیخ زین العابدین) سگیاں روڈ کی حالت زار ہوگئی ، جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور شگاف پڑچکے ہیں،پانی جمع ہے جبکہ ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہر کا اہم داخلی رستہ انتظامیہ کی توجہ کا منتظر ہے مگر حکومت کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔دوسری طرف سگیاں روڈ منصوبے کی تعمیر کی منظوری تو مل گئی مگر مکمل فنڈز نہ ملے ،ایل ڈی اے کو سگیاں پراجیکٹ کے لیے رواں مالی سال 75 کروڑ میں سے صرف 10 کروڑ ملیں گے ،کثیر رقم آئندہ 2 مالی برسوں میں ملے گی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلٰی نے شہر کے اہم داخلی راستے سگیاں روڈ کو خوبصورت بنانے اور ٹریفک دباؤ پر قابو پانے کے لئے اس کی توسیع کا حکم دیا۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کا پلان تو مکمل کر لیا مگر تکمیل میں فنڈز آڑے آگئے ۔ پہلے وفاقی حکومت نے فنڈز دینے کا اعلان کیا مگر بجٹ میں پیسے نہ رکھے تو اب پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لیے 75 کروڑ کے پی سی ون کی منظوری دی مگر رواں مالی سال میں قلیل رقم مختص کر دی۔مالی سال 2022-23 میں 20 کروڑ ،2023-24 میں 45 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبے کو رواں مالی سال کے اختتام پرشروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے ایل ڈی اے نے منصوبے کی مکمل پلاننگ کر لی ہے ،سگیاں توسیعی منصوبہ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں