نوجوان قتل ، لاش برساتی نالے میں پھینک دی

 نوجوان قتل ، لاش برساتی نالے میں پھینک دی

سر اور جسم پر گہرے زخموں کے نشان، عمر 23سال کے قریب ہے : پولیس

فیروزوالا ( تحصیل رپورٹر )نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش برساتی نالہ میں پھینک دی ،بتایا گیا ہے تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ رنگیاں جھنگپاں کے قریب برساتی نالہ میں نوجوان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 23 سال کے قریب ہے جس نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے سر اور جسم پر گہرے زخموں کے نشان ہیں تاہم شناخت نہ ہو سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں