حبیب آباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، زندگی اجیرن

حبیب آباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، زندگی اجیرن

سیوریج اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی گلیوں میں جمع

حبیب آباد ( نامہ نگار) حبیب آباد شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ،سیوریج اور نالیوں کی صفائی کئی کئی مہینوں سے نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی محلوں اور گلیوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، لالہ زار کالونی،امیر کوٹ، عائشہ پارک، نئی منڈی، پرانی منڈی،جعفر ٹاؤن، ہارون کالونی اور گردونواح کی تمام کالونیوں کا برا حال ہے ، شہریوں نے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں