پتوکی:ٹرین کی زد میں آ کر 2افراد جاں بحق ہوگئے

پتوکی:ٹرین کی زد میں آ کر 2افراد جاں بحق ہوگئے

پیدل ٹریک کراس کرنے والے نوجوان کو ٹرین نے روند ڈالاخانیوال کا رہائشی ٹرین پر چڑھتے ہوئے پیر پھسلنے سے گر کر کچلا گیا

پتوکی(تحصیل رپورٹر) ٹرین کی زد میں آ کر 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیدل ٹریک کراس کرنے والا نوجوان لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ خانیوال کا رہائشی شخص ٹرین پر چڑھتے ہوئے پیر پھسلنے سے نیچے گر گیا اور ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ دونوں لاشوں کو ریلوے پولیس نے قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آ غاز کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں