پریس کلب کا ممبران کی انشورنس کیلئے معاہدہ

پریس کلب کا ممبران کی  انشورنس کیلئے معاہدہ

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کی لائف گروپ انشورنس کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی ای ایف یو کیساتھ معاہدہ کیا ہے

لاہور (سپیشل رپورٹر)معاہدے کے تحت کلب ای ایف یو کو 60 سال کی عمر تک کے تمام ممبران کی لائف گروپ انشورنس کی مد میں سالانہ تقریباً 5 ملین روپے ادا کرے گا ۔انشورنس پلان کے تحت خدانخواستہ طبعی موت کی صورت میں10لاکھ روپے جبکہ حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کلیم ادا کیا جائے گا۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ ممبران کی گروپ انشورنس چار سال بعد بحال کرکے ممبران اور انکی فیملیز سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں