گرانفروشی نہ رک سکی ،ڈی سی مجسٹریٹس پر برہم

گرانفروشی نہ رک سکی ،ڈی سی مجسٹریٹس پر برہم

میگا سٹوروں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ، منافع خوروں کو نہ بخشیں:مدثر ریاض ملک

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ، پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں گراں فروشی کے خاتمے کے لئے آخری وارننگ، بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیاجائے ،ڈی سی نے کہاکہ کسی بھی صورت منافع خوروں کو نہ بخشیں۔ ڈی سی نے برہمی کا اظہار کیا ۔ میگا سٹوروں کی چیکنگ کو یقینی بنایاجائے ، ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا جائے ، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے ، اشیا ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا جائے ، پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا جائے ، گراں فروشی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کروں گا، ڈی سی کی تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں