متوقع بارشیں ، تمام محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت

متوقع بارشیں ، تمام محکموں  کو چوکس رہنے کی ہدایت

کمشنر لاہور محمد عثمان نے شہر کے مختلف حصوں میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور نے کہا کہ شاہ پور کانجراں سے نکاسی آب آج ہی مکمل ہونی چاہئیے ۔ تمام اے سیز اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔نکاسی آب کی خود نگرانی کریں۔ شہر کے مختلف حصوں میں سمارٹ فونز نصب، ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔ واسا افسران و اہلکار اپنے اپنے ایریاز میں خود موجود ہوں۔ڈی واٹرنگ سیٹس مہیا ہوں۔ مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشینری و وسائل فوری طور پر مہیا ہونے چاہئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں