پولیس لائنز میں اہلِ تشیع علما اور لائسنس ہولڈرز کا اجلاس

پولیس لائنز میں  اہلِ تشیع علما  اور لائسنس ہولڈرز کا اجلاس

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں ہر قسم کے ذاتی، گروہی اور مذہبی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ہوں گے

لاہور (خبر نگار سے )تمام مسالک کے عقائد کا احترام لازم ہے ، اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ اہلِ تشیع علماء اور لائسنس ہولڈرز کے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور علاقائی سطح پر فول پروف سکیورٹی سمیت مختلف معاملات پر مشاورت، تجاویز زیر غورآئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں