کرپٹ ڈی ایس پیز کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹانے کافیصلہ

کرپٹ ڈی ایس پیز کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹانے کافیصلہ

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او ، آرپی اوز اور ڈی پی اوزسے رپوٹ مانگ لی

لاہور (مدثر حسین سے )آئی جی نے پنجاب کے تمام افسران سے ڈی ایس پیز کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ۔ بری شہرت رکھنے والے ڈی ایس پیز کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پیز کی کیٹگریز بنائینگے ۔ آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے سی سی پی او ،پنجاب کے تمام آر پی او ز اور ڈی پی اوز سے ڈی ایس پیز کی رپورٹ مانگ لی ہے ۔ تمام افسران دو ہفتوں کے اندر ڈی ایس پیز کی کارکردگی رپورٹ آئی جی آفس بھجوائیں گے ،جسکے بعد ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز افسران کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹس کے بعد ڈی ایس پیز کی نئی کیٹگریز بنائیں گے ۔ ڈی ایس پیز کو اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائیگا ۔ فیلڈ میں صرف اے کیٹگری کے ڈی ایس پیز کو تعینات کیا جائیگا ۔ بی اور سی کیٹگریز میں آنیوالے ڈی ایس پیز کو فیلڈ سے ہٹا دیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق مختلف سرکلز میں ایسے ڈی ایس پیز تعینات ہیں جن کی شہرت اچھی نہیں ، اسکے باوجود بھی وہ سیاسی سفارشوں پر تعینات ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں