ماڈل ٹاؤن کچہری کے سکیورٹی انتظامات ناقص
ماڈل ٹاؤن کچہری کے دونوں دروازوں پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے
لاہور(عدالتی رپورٹر) پولیس اہلکار خوش گپیوں میں مصروف اور سائلین بغیر چیکنگ کے اندر داخل ہوتے رہے ۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں واضح طور پر کمی بھی دیکھی گئی،اکا دکا پولیس اہلکار بھی موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف رہے ۔