لاہور چیمبر آف کامرس کے 21کمپنیوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 21کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مختلف مصنوعات پر ممبران کے لیے رعایت کا حصول ہے
لاہور(اکنامک رپورٹر سے ) لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نائب صدر طاہر منظور چودھری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔میاں طارق مصباح نے کہا لاہور چیمبرملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔