چکن کی قیمت میں26 روپے کمی، 190 میں کا کلو ہو گیا

 چکن کی قیمت میں26 روپے کمی، 190 میں کا کلو ہو گیا

برائلر گوشت 10 ماہ بعد 200 روپے کلو کی سطح سے نیچے آ گیا

لاہور( اکنامک رپورٹرسے ) برائلر کی سپلائی میں بہتری اور کھپت میں غیر معمولی کمی ہونے سے قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے لگا ـ ،چکن کے نرخ میں 26 روپے کلو کمی کردی گئی ۔ ـ برائلر گوشت کی قیمت 216 سے کم کرکے 190 روپے کلو مقرر کردی گئی جبکہ زندہ برائلر18 روپے کلوسستا ہوا۔ ہول سیل زندہ برائلر 122 جبکہ پرچون مارکیٹ میں 131 روپے کلو فروخت ہوا۔ـ واضح رہے کہ برائلر گوشت 10 ماہ بعد200 روپے کلو کی سطح سے کم ہوا۔گزشتہ سال 26 ستمبر کو برائلر کی قیمت197 روپے کلو تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں