ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا نا ہوگا:مقررین

 ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا نا ہوگا:مقررین

پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں :اتحاد بین المسلمین پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور میں‘‘اتحاد بین المسلمین پریس کانفرنس ’’ منعقد ہوئی ’ جس کی صدارت چیئر مین اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف اور قیادت سفیر امن چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد وخطیب وامام بادشاہی مسجد نے کی۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ اس سال محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پورے پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں علمائکرام کے وفود بھیجے جارہے ہیں جس میں ہر ڈویژن کی انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے عمائدین سے ملاقات اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا نا ہوگا۔ دیگر علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کسی بد امنی و انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں