102 ویں عارضی کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

102 ویں عارضی کورونا  ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

102 ویں عارضی کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈی سی مدثر ریاض نے رائل سوئس ہوٹل ائر پورٹ پر افتتاح کیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور دیگر افسربھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی نے کہا شہر میں ویکسی نیشن کا 40 فیصد کا ہدف 15 سے 20 دنوں میں مکمل کرنا ہے ۔پورے شہر میں دسمبر سے پہلے ویکسی نیشن کرانی ہے ،اس سنٹر پر 400 ملازمین کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں