626 ریونیو کیسز التوا کاشکار، سائلین خوار

 626 ریونیو کیسز التوا کاشکار، سائلین خوار

ڈپٹی کمشنر افسران پر برہم ، اگلے ماہ تک کیسز صفر کرنیکی وارننگ :ڈی سی

لاہور (عمران اکبر )626 ریونیو کیسز نظر انداز ہونے سے التواکا شکار ، سائلین خوار ہوگئے ، جائیدادوں کے لین دین ،رجسٹریوں اور فردملکیت کی سماعت نہ ہوسکی ،ڈپٹی کمشنر افسران پر برہم ہوگئے ، کیسز جلد ازجلد نمٹا کر رپورٹ درج کرانے کے احکامات دے دیئے ۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں زیر التوا رورل و اربن جوڈیشل کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، 442 کیسز التوا کا شکار ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں ایک سال سے 14 کیسز ،33 کیسز 6 ماہ جبکہ 395 کیسز گزشتہ کئی ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔اے سی سٹی کی عدالت میں 36 کیسز التوا کا شکار ہیں۔اے سی رائیونڈ کی عدالت میں 31جوڈیشل کیسز التوا کا شکار،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی عدالت میں 18 کیسز التوا کا شکار،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون کی عدالت میں 36 کیسز التوا کا شکار،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی عدالت میں 27 کیسز التوا کا شکار ہیں۔کولیکٹر کانسولیڈیشن کی عدالت میں 37کیسز التوا کا شکار ہیں ۔ڈی سی مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ تک ریونیو کیسز کو صفر کرنے کی وارننگ دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں